دلچسپ و عجیب
04 جنوری ، 2016

پانی وخشکی پر دوڑنے والی لیموزین فروخت کیلئے تیار

پانی وخشکی پر دوڑنے والی لیموزین فروخت کیلئے تیار

جدہ......شاہد نعیم ......دُنیا میں آرام دہ اور تیزرفتار کاروں کی بھرمار کے بعد مارکیٹ میں ایک ایسی کار متعارف کرائی گئی ہے جو خشکی پر تیز رفتاری سے چلنے کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی تیر سکتی ہے۔

دنیا کی یہ عجوبہ روزگار لیموزین آن لائن فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کی اب تک پندرہ ملین ریال قیمت لگائی جا چکی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خشکی اور پانی میں تیرنے کی صلاحیت رکھنے والی ’’نوویاگ ٹینڈر 33‘‘نامی لگژری کار کی کئی دیگر خصوصیات بھی ہیں۔

دس میٹر لمبی طاقتور کار میں ڈرائیور اور اس کے معاون کےساتھ 12 دیگر افراد بھی سوار ہو سکتے ہیں۔دنیا کی منفرد یہ کار پانی میں 20 ناٹیکل میل فی گھنٹہ اور 500 سے 600 ہارس پاور کی طاقت سے سفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اخبار’’البیان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’نوویاگ ٹینڈر 33‘‘ کو دبئی میں آن لائن بولی کے لیے پیش کیاگیا ہے جس کی اب تک 15 ملین ریال قیمت لگائی جا چکی ہے۔ توقع ہے کہ کار کے عاشق کار کے حصول کا شوق پورا کرنے کے لیے اسے 15ملین سے بھی زیادہ ادا کر کے خرید سکتے ہیں۔

’’دو بیزل‘‘ نامی ویب سائٹ کے کار مارکیٹنگ ڈائریکٹر عثمان برجی نے بتایا کہ بلا شبہ متحدہ عرب امارات کے زندہ دل شہری دنیا کی مہنگی کاروں اور لگژری کشتیوں کے دل دادہ ہیں مگر اس باب میں خشکی اورپانی میں چلنے والی کار نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ یہ کار ابو ظہبی کی ایک نمائش سے ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔


مزید خبریں :