دلچسپ و عجیب
09 جنوری ، 2016

امریکا: جسم فروشی پھیلانے کےجرم میں13 افرادپرفرد جرم عائد

امریکا: جسم فروشی پھیلانے  کےجرم میں13  افرادپرفرد جرم عائد

واشنگٹن .....امریکی استغاثہ نے تیرہ افراد پر جسم فروشی کوپھیلانے اور بڑھاوا دینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔

امریکا میں سیکس ٹریفکنگ گروپ کے تیرہ افراد کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کو گزشتہ دنوں امریکی پولیس اور خفیہ اداروں نے مغربی شہر سیاٹل سے گرفتار کیا تھا۔ ان افراد نے جسم فروشی کا ایک نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔ اس کی تشہیر کے لیے انٹر نیٹ کے ذریعے آن لائن سروس اور رہنمائی فراہم کی جاتی تھی۔

ریاست واشنگٹن کے کنگ کاؤنٹی عدالت میں گرفتار ہونے والے تیرہ افراد کو پیش کر کے مقامی محکمہٴ استغاثہ نے فرد جرم عائد کی۔ فرد جرم بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والے مبینہ افراد جسم فروشی کے فروغ کو منظم انداز میں ایک خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے متعارف کروانے کے سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔

اِس ویب سائٹ پر جنوبی کوریائی خواتین کے ساتھ ملاقات کے لیے جنسی جذبات مشتعل کرنے والی تفصیلات بھی شائع کی جاتی تھیں۔

مزید خبریں :