09 جنوری ، 2016
اسلام آباد........ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کسی ملزم کوبیرون ملک سےپاکستان لانےکی درخواست نہیں کی، اسکارٹ لینڈیارڈسےکسی قسم کامطالبہ قبل ازوقت اوربے معنی ہوگا۔
عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ نےبھی پاکستان میں گرفتارکسی ملزم کی حوالگی کی درخواست نہیں کی، کیس کی تفتیش مختلف مراحل سےگزررہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ میڈیاکےچندحلقوں پرآنےوالی خبریں قیاس آرائی پرمبنی ہیں،غیرضروری قیاس آرائیاں تفتیش پرمنفی اثرڈال سکتی ہیں، غیرضروری قیاس آرائیوں سےگریزکیاجائے۔