09 جنوری ، 2016
اسلام آباد......... محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔
آج کالام میں سب سے زیادہ سردی پڑی جہاں درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسکردو، گوپس اور استور میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد کا درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور6، لاہور7،کراچی 13 ، راولاکوٹ منفی4، پاراچنار، گلگت، دیر، ہنزہ اور قلات منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کوئٹہ ، ژوب اور مالم جبہ کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔