28 جنوری ، 2012
برلن…این جی ٹی…ٹریفک سے بھری سڑ کو ں پر ڈرائیونگ کر نا خا صا تھکا دینے والا کا م ہے لیکن اب ایک ایسی گاڑی تیار کر لی گئی ہے جو خو د ہی چلے گی ۔ جرمن کار ساز کمپنی (BMW)نے کا ر کو چلا نے والا ایسا خو د کا ر نظا م وضع کر لیا جس کے ذریعے آپ کو اسٹیئر نگ تھا منے کی ضر ورت نہیں ۔ آٹو میٹک نظام سے لیس یہ گا ڑی کیمرے ،لیزراسیکنر،را ڈار اور الٹرا سو نک ٹیکنا لو جی کی مدد سے مکمل طور پر بغیر ڈرائیور کے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اسے بنانے والے ماہرین کا کہناہے کہ خو د کا ر طور پر چلنے والی یہ کا ر تما م ٹریفک قوانین پر بھی پو ری طر ح عمل کر تی ہے اور اس میں سرخ سگنل پررکنے سے لے کر غلط اورٹیک نہ کر نے جیسے تما م قوانین کی سمجھ بوجھ بھی مو جو د ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ جد ید ترین گاڑی اگلے دس سالوں میں عام فروخت کے لئے پیش کردی جائیگی۔