13 جنوری ، 2016
نیویارک ......امریکا میں پاور بال لاٹری دنیا کی سب سے بڑی لاٹری بن گئی، پاور بال لاٹری کی قیمت 1 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔
لاٹری ٹکٹوں کی بڑی تعداد میں فروخت کے بعد پاور بال جیک پاٹ کی قیمت منگل کو 1 ارب 50کروڑ ڈالر ہوگئی، پاور بال لاٹری کا اس بار کا ونر بھی ایک ہی ہوگا۔
کسی ایک جیتنے والے کے لیے لاٹری کی اتنی بڑی رقم نے پاور بال لاٹری کو امریکا کے ساتھ دنیا کی بھی اسب سے بڑی لاٹری بنا دیا ہے، لاٹری کا قرعہ فال بدھ کو نکالا جائے گا۔