پاکستان
13 جنوری ، 2016

شدید دھند:اسلام آبادایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول متاثر

شدید دھند:اسلام آبادایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول متاثر

اسلام آباد…اسلام آباد میں بےنظیرایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول شدیددھندکےباعث متاثر ہواہے ۔ ملک اوربیرون ملک سےآنےوالی تمام پروازوں کارخ لاہورکی جانب موڑدیاگیا ہے ۔

ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہے اس لیے پروازوں کا رخ لاہورکی جانب موڑا جارہاہے ۔ متاثر ہونے والی پروازوں میں مانچسٹراوربرمنگھم جانے والی قومی ایئرلائن کی پروازشامل ہیں۔

نجی ایئرلائن کی بھی متعدد پروازیں بھی لاہور اتار لی گئی ہیں۔ اسکردواور گلگت جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں،پروازوں کی منسوخی اورتاخیرکےباعث مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔

فلائٹ انکوائری پر موجود عملے کا کا کہنا ہے کہ مسافرایئرپورٹ پر آنےسےپہلےاپنی فلائٹ کےبارےمیں تصدیق کرلیں ۔

مزید خبریں :