پاکستان
13 جنوری ، 2016

کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز کے قریب خودکش حملہ، 15 افراد شہید

کوئٹہ میں انسداد پولیو مرکز کے قریب خودکش حملہ، 15 افراد شہید

کوئٹہ…کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسداد پولیو مرکز کے قریب خودکش حملے میں15افراد شہید ہوگئے، شہدا میں 13پولیس اہلکار ، ایک ایف سی اہلکار اور ایک راہگیر شامل ہے ۔

ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا مل گئے ، حملے میں 9کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا، دھماکے کے بعد سخت سیکیورٹی میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

دھماکا کوئٹہ کےعلاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں حفاظتی ٹیکوں کے مرکز کے قریب اُس وقت ہواجب انسدادِ پولیو کی ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور ایف سی اہلکار وہاں موجود تھے۔ دھماکے کےنتیجے میں 13پولیس اہلکاروں اور ایک ایف سی اہلکار سمیت 15افراد جاں بحق جبکہ 8پولیس اہلکاروں سمیت 25افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور جگہ کا معائنہ کیا، پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خود کش تھا حملہ آور کے جسمانی عضا بھی ملے ہیں،زخمیوں میں 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بم دھماکے کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں :