13 جنوری ، 2016
ایمسٹرڈیم........یورپ بھر میں جاری سردی کی شدید لہر میں ایک نوجوان نے سیکنڈوں میں اُبلتے پانی کو بر فیلی بھاپ میں تبدیل کر کے سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔
اس نوجوان نے منفی 25سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں اُبلتے پانی سے بھری پتیلی لا کر جیسے ہی سردہوا میں اُچھالی تو یہ کھولتا پانی فوراً ہی برف کے ذرات میں بدل کرہوامیں بکھرگیا۔
نوجوان کا یہ تجربہ یوں تو سادہ سا ہے لیکن اس کی ذہانت کی داد تو دینی پڑیگی جس نے شدید ٹھنڈ میں بھی اُبلتے پانی کو دُھند میں تبدیل کر کے زندگی کا مزہ دوبالا کر لیا۔