دنیا
14 جنوری ، 2016

فرانس: برفانی تودہ گرنے سے2 بچے،یوکرین کا اسکیئر ہلاک

فرانس: برفانی تودہ گرنے سے2 بچے،یوکرین کا اسکیئر ہلاک

پیرس.......فرانس کے پہاڑی سلسلے الیپس میں برفانی تودہ گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق سیاحتی پہاڑی مقام الیپس میں اسکول کے بچوں کا ایک گروپ اور اسکیئرز برفانی تودے کی زد میں آ گئے۔

مرنے والوں میں چودہ اور سولہ سال کے دو بچے شامل ہیں ۔ جبکہ دیگر طلبہ محفوظ رہے۔ برفانی تودے گرنے سے یوکرین کا ایک اسکیئر بھی ہلاک ہوا۔ اور تین افراد شدید زخمی ہیں۔ دیگر اسکیئرز کا برف کے نیچے دبنے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

مزید خبریں :