14 جنوری ، 2016
نئی دہلی ......بھارت نے جیش محمد کے خلاف کارروائی کو احسن اقدام قراردیتے ہوئے خارجہ سیکریٹری کی سطح کے مذاکرات باہمی مشاورت سے ری شیڈول کیے گئے ہیں۔
وزارت خاجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے نئی دہلی میں نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان پٹھان کوٹ واقعےپرتفتیشی ٹیم بھیجنے پرغورکررہاہے ، بھارت ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت خارجہ سیکرٹری مذاکرات کی تاریخ تبدیل کردی گئی، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکریٹریزرابطے میں ہیں جلد مذاکرات ہوں گے۔
صحافی کے سوال پر کہ کیا بال اب بھی پاکستان کے کورٹ میں ہے کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فٹبال نہیں، سفارتی معاملات ہیں اور پاکستان ہمارا پڑوسی ہے۔