دلچسپ و عجیب
31 مئی ، 2012

امریکا:6 سالہ بچی الفاظ کے ہجے کے مقابلے میں شریک

ورجینیا…امریکی ریاست میری لینڈ میں بچوں میں الفاظ کے ہجے کرنے کا انعامی مقابلہ ہوا، جس میں 6 سال کی کم عمر بچی نے حصہ لیکر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔مقابلے میں 276 بچوں نے شرکت کی ، جس میں تمام بچوں کو دئیے گئے کسی خاص لفظ کے ہجے کرنا تھے اسی طرح دوسرے راوٴنڈ میں پوچھے گئے لفظ کا مطلب بتانا تھا۔ ورجینیا کے علاقے ووڈ برج سے تعلق رکھنے والی 6 سالہ ننھی بچی پراعتماد انداز سے اسٹیج پر آئی اور بغیر کوئی وقت لئے پوچھے گئے لفظ کے ہجے بتا دئے۔۔ اس مقابلے میں بچوں کو اپنی آسانی کیلئے صرف انگلی سے ہتھیلی پر لفظ لکھنے کی اجازت تھی۔اس مقابلے میں صحیح جواب دینے والے بچوں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید خبریں :