30 مارچ ، 2025
امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے شوہر اور اچھی نوکری کو چھوڑ کر وزن میں نمایاں کمی کی کہانی سنا دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رہوڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ امریکی خاتون کا نام کونی سٹورز ہے جنہوں نے بتایا کہ شوہر اور نوکری کو چھوڑ کر کیسے وہ اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2020 میں کونی سٹورز ایک خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں، یہ ایک شادی شدہ خاتون اور ایک بیٹی کی ماں ہونے ساتھ ساتھ اچھی ملازمت بھی کرتی تھیں، لیکن وہ اپنے شوہر اور ملازمت سے تنگ آگئی تھیں۔
خاتون نے بتایا کہ حالات اس وقت خراب ہوئے جب عالمی وبا کورونا کے باعث لاک ڈاؤن لگا اور انہوں نے شراب اور کھانے کا استعمال بڑھا دیا جس کے سبب ان کا وزن 136 کلو تک جاپہنچا۔
خاتون نے اپنی زندگی کو بہتر بنانے اور خوش رہنے کا فیصلہ کیا اور اپنے نوکری سمیت شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی اور پھر رولر اسکیٹنگ کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا جس کی وجہ سے خاتون نے اپنا 45 کلو وزن کم کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اب رولر اسکیٹنگ میں ماہر ہوگئی ہیں ساتھ ہی وہ ایک کامیاب رئیل اسٹیٹ کا بزنس بھی چلا رہی ہیں۔