15 جنوری ، 2016
نیویارک......کھلونے بنانے والی معروف امریکی کمپنی نے ایک دلچسپ کھلونا تیار کیا ہے جو چھوٹے بچوں کو درست انداز میں چیزیں جوڑنے کا عمل اور کوڈنگ سے واقفیت کرائے گا۔
اس دلچسپ کھلونے کو کیٹر پلر کی شکل میں بنایا گیا ہے اس لئے اس کا نام 'کوڈ اے پلررکھا گیا ہے۔کوڈ اے پلر کو مختلف حصوں سے جوڑ کر بنایا جاتا ہے جس کو صحیح انداز میں جوڑنے سے یہ کھلونا چلنے لگتا ہے اس طرح بچے چیزوں کو درست انداز میں جوڑنا سیکھتے ہیں ۔
اس کھلونے کو 8مختلف حصوں سے جوڑ کر بنایا جاتا ہے جس میں ہر حصہ الگ کام انجام دیتا ہے مثال کے طور پر اگر دائیں جانب والے ٹکڑے کو لگایا جائے گا تو یہ کھلونا دائیں جانب مڑ جائے گا اسی طرح اگر بائیں جانب والا حصہ نصب کریں گے تو یہ الیکڑونک کھلونا بائیں جانب رخ موڑ لے گا ۔عالمی مارکیٹ میں اس کھلونے کی قیمت 50ڈالر رکھی گئی ہے۔