16 جنوری ، 2016
نئی دہلی....بولی ووڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے ٹھان لی ہے کہ اب کوئی شخص کینسر سے نہیں مرے گا اور اس کے لئے انہوں نے کینسر سے بچائوکی غرض سے معلومات فراہم کرنے والی موبائل ایپ لانچ کر ڈالی ۔
منیشا کوئرالہ نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عوام کیلئے کینسر سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے موبائل ایپ لانچ کر رہی ہیں تاکہ لوگ آنے والے دنوں میں آسانی سے کینسر کی علامات اور احتیاتی تدابیر کے متعلق مکمل معلومات حاصل کر سکیں گے۔
چند سال قبل منیشا خود کینسر میں مبتلا ہو گئیں تھیں تاہم وہ اپنی قوت ارادی اور مکمل علاج کے بعد اس موذی مرض کو ہرانے میں کامیاب ر ہیں۔