پاکستان
17 جنوری ، 2016

مظفرگڑھ میں 11سالہ بچے پر کتا چھوڑ دیا،مقدمہ درج

مظفرگڑھ میں 11سالہ بچے پر کتا چھوڑ دیا،مقدمہ درج

مظفرگڑھ.......مظفرگڑھ میں معمولی رنجش پرشخص نے مخالف کے11سالہ بیٹے پر کتا چھوڑ دیا ،پولیس نے کتے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تحصیل جتوئی کے موضع جہانپور میں محمدرمضان اور ربنواز میں معمولی رنجش تھی ،ربنواز کا 11سالہ بیٹا دلبر مسجد میں پڑھنے جارہا تھا کہ راستے میں کھڑے رمضان نے اس پرکتا چھوڑدیا جس نے بچے کے جسم کے مختلف حصوں کو نوچ ڈالا ،بعدازاں اہل علاقہ نے بچے کو کتے سے بچایا ۔بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جتوئی میں طبی امداد دی گئی ۔پولیس تھانہ جتوئی نے کتے کے مالک رمضان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید خبریں :