انٹرٹینمنٹ
18 جنوری ، 2016

پشاور:کپور حویلی،چاروں ملزمان کی ضمانت ہو گئی

پشاور:کپور حویلی،چاروں ملزمان کی ضمانت ہو گئی

پشاور.... پشاور پولیس نے قومی ورثہ قرار دی گئی کپور حویلی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار چار افراد کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جہاں سے ان کی ضمانت ہوگئی۔

تھانہ خان رازق شہید پولیس نے کپور حویلی کونقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار چار ملزموں کو مقامی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان پرقومی ورثہ قرار دی گئی کپورحویلی کو مسمارکرنے کا الزام ہے۔ جن کے خلافا محکمہ آثارقدیمہ نے مقدمہ درج کیا تھا ۔واضح رہے کہ کپورحویلی ملزمان کی ملکیت ہے۔

مزید خبریں :