کاروبار
31 مئی ، 2012

وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سالانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کردی

وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سالانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کردی

اسلام آباد … وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ یہ سال پوری دنیا کیلئے کٹھن ثابت ہوا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وہ اقتصادی جائزہ برائے مالی سال 2011-12ء پیش کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس سال شرح نمو 3.7فیصد رہی، ہماری معاشی ترقی کی شرح گزشتہ سال3فیصد تھی، ہمارے لوگوں اور افواج نے اس سال بھی قربانیاں دیں، سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے 3 ارب ڈالرکا نقصان ہوا۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ معاشی طورپرکئی لحاظ سے یہ سال اچھا اورکئی لحاظ سے برا رہا، اس سال یہ تاثر رہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے یہ خطہ موزوں نہیں، ملک میں اس سال غیر ملکی سرمایہ کاری کم رہ، سال 2012ء پاکستان کیلئے اچھا ثابت ہوا، کسی بھی حکومت کے ہاتھ میں ایسا کوئی ہتھیار نہیں کہ وہ مہنگائی کو کم کراسکے، ہم نے بھی اس مہنگائی کو سہا ہے، کوئی حکومت نہیں چاہتی کہ مہنگائی بڑھے، یہ تو ایک مجبوری ہے جو ہم سہہ رہہے ہیں، فیول اور انرجی کی قیمتوں میں جو بھونچال آیا ہوا تھا اس میں امید ہے کہ کمی آئے گی، بجٹ میں بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ اس سال کنزیومر پرائس انڈیکس 10.8فیصد رہا، مہنگائی کی شرح 10.8 فیصد رہی، مہنگائی کم کرنے کا ایک طریقہ ہے کہ قرض کم سے کم لیا جائے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی تو بڑھی لیکن حکومتی اخراجات میں کمی ہوئی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 3سال سے مہنگائی کی شرح کم رہی، سویلین حکومت کے اخراجات گزشتہ سال کے مقابلے میں 10فیصد کم رہے، ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے عوام پریشان ہیں- جس کے لیے حکومت نے اقدامات کی، سیلاب اور معاشی بدحالی سے معاشی ترقی کی شرح میں کمی آئی، سیلاب اور معاشی مشکلات نہ ہوتیں تو ترقی کی شرح 4 فیصد ہوتی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہعالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے توحکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوتا، عالمی سطح پر تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں بھی تیل قیمت بڑھتی ہے، مہنگائی سیاسی ایشو نہیں، حکومت سمیت تمام جماعتیں پریشان ہیں، ٹیکس ریونیو کے لحاظ سے یہ پاکستان کے لیے تاریخی سال ہے، مہنگائی کم کرنے کے لیے حکومت اور عوام سب کو ملکر کام کرنا ہوگا،اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی۔ حکومت عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے، حکومت نہیں چاہے گی کہ بجلی، گیس ودیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھیں۔

مزید خبریں :