20 جنوری ، 2016
ممبئی .....بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم دھوم فور کا حصہ ہوں گی۔ پرینیتی چوپڑا جو حال ہی میں ہونےوالے ایوارڈز کی تقریب میں اسٹائل آئیکون کا ایوارڈ جیت چکی ہیں، یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’دھوم‘ کے سلسلے کی چوتھی کڑی کا حصہ ہوگی۔
پرینیتی فلم میں اہم کردار نبھائیں گی۔ پرینیتی نے اس فلم کے حوالے سے فی الحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ کا بھی جلد انتخاب کر لیا جائےگا جس کے بعد فلم کی عکس بندی شروع ہو گی۔