انٹرٹینمنٹ
22 جنوری ، 2016

امریکامیں سالانہ ’’سن ڈانس‘‘فلم فیسٹیول کا آغازہو گیا

امریکامیں سالانہ ’’سن ڈانس‘‘فلم فیسٹیول کا آغازہو گیا

یوٹا........امریکی ریاست یوٹا میں سالانہ رنگا رنگ ’’سن ڈانس‘‘ فلم فیسٹیول کا با قاعدہ آغاز ہو گیا ہے ۔

سن ڈانس فلمی میلے میں کل 120 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں جن میں عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ’’مائیکل جیکسنز جرنی فرام موٹاؤن ٹو آف دی وال‘‘ شامل ہے جبکہ اسکے علاوہ 2012ء میں امریکی اسکول میں ہونیوالے فائرنگ اور ہلاکتوں کاقصہ بیان کرتی دستاویزی فلم’’نیو ٹاؤن‘‘ بھی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے۔

1985ء میں شروع ہونیوالے اس رنگا رنگ فلمی میلے کی بنیاد ناموراداکار رابرٹ ریڈ فورڈ نے رکھی تھی جو اب تک اپنی آب وتاب سے جاری ہے۔

مزید خبریں :