23 جنوری ، 2016
برلن.........جرمنی کے دار الحکومت برلن میں رنگا رنگ فیشن ویک مسلسل پانچ روز تک روشنیاں بکھیرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
فیشن ویک کے دوران دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز اور حسین ماڈلز نے حصہ لیا۔برلن فیشن ویک کے دوران موسمِ خزاں اور سرما کی مناسبت سے ڈیزائنرزنے اپنا کلیکشن پیش کیا ۔
ایونٹ کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بھیرتی دکھائی دیں جبکہ مرد ماڈلز نے بھی مختلف فیشن ڈیزائنرز کے مردانہ ملبوسات پیش کیے۔