24 جنوری ، 2016
نیویارک.......مشہور و معروف امریکی گلوکارہ ماریہ کیری نے آسٹریلوی بزنس مین جیمز پیکر کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔
46سالہ امریکی گلوکارہ ماریہ کیری اورآسٹریلوی بزنس مین جیمز پیکر کی منگنی کی رسومات گذشتہ روز نیویارک میں ادا کی گئیں جہاں جیمز پیکر نے اپنی منگیتر کو ساڑھے سات ملین ڈالر مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی پہنائی۔
ماریہ اور جیمز گذشتہ برس ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد کئی مواقع پر دونوں ایک ساتھ دیکھے گئے۔
واضح رہے گلوکارہ اس سے قبل دو شادیاں کر چکی ہیں اور سابقہ شوہر نِک کینن سے ان کے دوجڑواں بچے ہیں۔دوسری جانب جیمز پیکر کی بھی یہ دوسری شادی ہوگی اور ان کی سابقہ اہلیہ سے تین بچے ہیں۔