24 جنوری ، 2016
ڈبلن.......ترک ایئرلائن کی پروازکی بم کی اطلاع پرآئرلینڈ میں ہنگامی طور پر اتارلیا گیا،ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں227مسافر سوار ہیں۔
ترک ایئرلائن کا طیارہ TK-34 امریکی شہر ہوسٹن سے استنبول جارہا تھا کہ دوران پرواز جہاز کے عملے کو ایک تحریر ملی جس میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی،عملے نے صورت حال سے اپنے آپریشن آفس کومطلع کیا جس نے آئر لینڈ کے حکام سے ہنگامی لینڈنگ کے انتظامات کی در خواست کی جس کے بعد جہاز نے ڈبلن کے قریب شینن ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
شینن ایئر پورٹ پر آئر لینڈ کی بم ڈسپوزل ٹیم طیارے کی تلاشی لے رہی ہے،تاہم فوری طور پر کسی دھماکا خیز مواد کی موجودگی سامنے نہیں آئی۔