دلچسپ و عجیب
25 جنوری ، 2016

ٹی وی شو کے جذباتی منظر پر آنسو، شوہر نے طلاق دے دی

ٹی وی شو کے جذباتی منظر پر آنسو، شوہر نے طلاق دے دی

ریاض.....خبردار اب ٹی وی رئیلٹی شو دیکھتے ہوئے خواتین زیادہ جذباتی نہ ہوں کیونکہ ایسا کرنا مہنگا بھی پڑسکتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ ہوا سعودی عرب میں ایک نئی نویلی دلہن کے ساتھ۔

جب ٹی وی کے ایک ریئلٹی شو کے دوران کمزور امیدوار کو نکالنے پر اس کے آنسو نکل پڑے جسے دیکھنے کے بعد اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی ۔دونوں کی ایک ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔

خلیجی اخبار کے مطابق شوہر کے گھر پہنچنے کے بعد جب اس نے اپنی نئی نویلی دلہن سے آنسوئوں کا سبب پوچھا تو اس نے بتایا کہ ریئلٹی شو سے ایک امیدوار کو نکال دیا گیا ہے جس پر وہ دل برداشتہ ہے ۔

یہ سننے کے بعد شوہر نے غصے میں آکر اسے فوری طور پر طلاق دے دی۔ شوہر کا کہنا تھا کسی دوسرے شخص کے لیے آنسو بہانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنے شوہر کو پسند نہیں کرتی ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ شوہر نے بہت جلد بازی سے کام لیا ۔

مزید خبریں :