انٹرٹینمنٹ
26 جنوری ، 2016

پریانکا کی ایکشن تھرلر فلم ’ جے گنگا جل ‘ کاپہلا ڈائیلاگ پرومو

پریانکا کی ایکشن تھرلر فلم ’ جے گنگا جل ‘ کاپہلا ڈائیلاگ پرومو

ممبئی ......پریانکا چوپڑاکے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور تھرلرسے بھرپور بالی ووڈ فلم جے گنگا جل کا پہلاڈائیلاگ پروموجاری کردیا گیا ہے۔

پرکاش جھا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ابھا ماتھر نامی خاتون پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے، جو جرائم کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔

فلم میں پریانکا چوپڑا دبنگ خاتون پولیس افسر کامرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ہدایتکار پرکاش جھا بھی پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دینگے،ایکشن سے بھرپور یہ فلم 4مارچ 2016کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :