پاکستان
30 جنوری ، 2016

چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

چارسدہ : باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

چارسدہ ......چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی سی سی ٹی وڈیو منظرعام پر آگئی،ویڈیو کے مطابق قمیص شلوار میں ملبوس 4 حملہ آور یونیورسٹی میں داخل ہوئے،جن کے ہاتھوں میں کلاشنکوفیں تھیں۔

چارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملہ کی سی سی ٹی ویڈیوجیونیوزنے حاصل کرلی ہے،ویڈیومیں حملہ آوراوریونیورسٹی کے اسٹاف اورطلبہ کو دکھایا گیا ہے،20جنوری کوچارسدہ کی باچاخان یونیورسٹی پر حملہ کی سی سی ٹی ویڈیومیں چارحملہ آور یونیورسٹی میں داخل ہوئے،جنہوں نےشلوارقمیض پہن رکھی تھی، جن کے چہرے کھلے ہوئے تھے جبکہ ان کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی موجود تھا۔

یونیورسٹی کے طلبہ اور سٹاف بھی ویڈیومیں شامل ہیں جو حملے کے بعدسیڑھی لگا کر اور دوسرے ذرائع سے یونیورسٹی سے نکلنے کی کوشش کرتے رہے۔

مزید خبریں :