30 جنوری ، 2016
دبئی .......ماسٹرچیمپئنز لیگ میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں جیمینی عریبینز کا مقابلہ لیو لائنز سے جبکہ سییجی ٹیرئیس اسٹرائیکر کا سامناکیپری کورن کمانڈرز سے ہوگا میچز جیوسوپر اور جیوتیز سے براہ راست دکھائے جائیں گے ۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ستاروں سے سجی اس لیگ میں آج دن کا پہلا میچ جیمینی اور لیو کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے اور جیت حاصل کرتے ہوئے دو دو پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں ۔پوائنٹس ٹیبل پرسہواگ کی جیمینی کا پہلا اورلارا کی لیو کا دوسرا نمبر ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔
دن کا دوسرا میچ سییجی ٹیرئیس اسٹرائیکر کا اور کیپری کورن کمانڈرز کے درمیان کھیلا جائےگا۔
گلرسٹ کی ٹیم اسٹرائیکرز پوائنٹس پر ایک میچ جیت کر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ عبدالرزاق ،مائیکل وان اور اینڈریو سائمنڈز کی کمانڈرز جیت کے انتظار میں ہے ۔میچ رات ساڑھے آٹھ بجے کھیلا جائےگا۔
دونوں میچز جیوسوپر اور جیو تیز اپنے ناظرین کے لئے براہ راست نشر کرے گا۔