پاکستان
30 جنوری ، 2016

سندھ ہائیکورٹ میں موبائل فون سے ویڈیو اور تصویر بنانے پر پابندی

سندھ ہائیکورٹ میں موبائل فون سے ویڈیو اور تصویر بنانے پر پابندی

کراچی.......سندھ ہائی کورٹ میں موبائل فون کے ذریعے ویڈیو اور تصاویر بنانے پر پابندی لگادی گئی۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کی عمارت میں موبائل کے ذریعے ویڈیو اور تصویر بنانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ عمارت کے کوریڈور اور کمرہ عدالت میں ویڈیو یا تصویر بنائی یا شیئر کی گئی تو ایسا کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے اس معاملے میں میڈیا سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :