31 جنوری ، 2016
آکلینڈ .....پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے تین گھنٹے بعد آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ، گزشتہ روز میچ کی تیاری کیلئے گرین شرٹ نے بھرپور ٹریننگ کی ۔
نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے، لیکن پاکستان کی پوری کوشش ہوگی کہ تیسرے میچ جیت کر سیریز کو برابر کیا جاسکے ۔
انجری کا شکار شعیب ملک نے بھی 5 دن آرام کے بعد فیلڈ کا رخ کیا، پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد اظہر الیون نے دوسرے میچ میں بدلہ لینے کے لئے پوری طرح تیار کی تھی۔ لیکن بارش نے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔
آکلینڈ میں ٹیم نے کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی ،بولنگ بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھرپور فوکس کیا ،ٹریننگ سیشن میں انجری کا شکار آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی حصہ لیا تاہم انہیں کھلانے کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 3 بجے شروع ہوگا۔