31 جنوری ، 2016
کوئٹہ ......کوئٹہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری سیف اللہ چٹھہ ،آئی جی پولیس احسن محبوب ،گریژن کمانڈرمیجر جنرل آفتاب ، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن سمیت دیگر اعلی افسران شریک ہوئے ۔
اجلاس میں کمانڈر سدرن کمانڈ کو کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا گیا،اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایات کی ۔
انہوں نے پولیس،ایف سی،لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پربھی اطمینان کا اظہار کیا۔