29 جنوری ، 2012
لاہور … لاہورکے جناح اسپتال کے ڈرگ اسٹورسے مبینہ طورپر کروڑوں روپے مالیت کی زائد المعیاد ادویات پکڑی گئی ہیں ۔ جناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تمام ادویات معیاری اورامپورٹڈ ہیں ، جن کی معیاد گزرجائے انہیں تلف کردیا جاتا ہے۔لاہور کے جناح اسپتال کے ڈرگ اسٹور پر چھاپا وزیر اعلیٰ پنجاب کی انکوائری ٹیم کی ہدایت پر مارا گیا۔ محکمہ صحت کی چھاپہ مار ٹیم تمام ادویات سیل کردیں ۔ چھاپا مار ٹیم کے مطابق پکڑی جانیوالی ادویات میں مارفین انجکشن اور لائف سیونگ ادویات اور ری ایکشن کا سبب بننے والی ایک امپورٹڈ دوا بھی شامل ہے۔ ادھرجناح اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوا،یہ تمام ادویات معیاری اورامپورٹڈ ہیں ، امریکہ اوربرطانیہ سے ڈونیشن میں ملتی ہیں اورغریب مریضوں کو مفت فراہم جاتی ہیں ،ان سے آج تک کسی کو نقصان نہیں ہوا، جن ادویات کی معیاد گزرجائے انہیں تلف کردیا جاتا ہے۔