انٹرٹینمنٹ
01 فروری ، 2016

اداکارہ کنول نعمان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی،حالت تشویشناک

اداکارہ کنول نعمان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی،حالت تشویشناک

لاہور......معروف ٹی وی اداکارہ اور رکن پنجاب اسمبلی کنول نعمان کو دماغ کی شریان پھٹ جانے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی زندگی بچانے کی کوششیں جا ری ہیں ۔

جناح اسپتال لاہورکے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے باعث ان کی دماغ کی شریان شدید متاثر ہو ئی ہے تاہم ان کو ہر ممکن علاج مہیا کیا جا رہا ہے،تاہم ابھی ان کی حالت میں بہتری نہیں اور بدستور کوما کی حالت میں ہیں ۔

کنول نعمان 23 سال سے شوبز سے وابستہ ہیں،ان کے معروف ڈرامے پیاس، شناخت، کھوجی اور ریڈ کارڈ جیسے بے شمار ہٹ ڈرامے شامل ہیں ،انہوں نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ2008ء میں عملی سیاست میں سرگرم ہوئیں، عوام کے لیے بہت کچھ کرنے کا عزم لیے سیاست کے میدان میں قدم رکھااور2013ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب ہوئیں۔

مزید خبریں :