02 جون ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے سریاب روڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کی مطابق سریاب میں کوئٹہ کراچی کوچ اڈے کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک آٹو رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سواری سمیت زخمی ہوگئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جہاں پر مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔