پاکستان
02 جون ، 2012

عوام اب جمہوریت کی بجائے بجلی مانگ رہے ہیں، شہباز شریف

عوام اب جمہوریت کی بجائے بجلی مانگ رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور… پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ عوام کوجمہوریت نہیں، بجلی چاہئے،بجلی کے بغیر جمہوری نظام کوٹھوکرمارتے ہیں ،موجودہ تکلیف دہ صورتحال میں احتجاج کرنا عوام کا حق ہے جبکہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لاہور میں مینارِپاکستان کے سائے تلے کیمپ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا لوگ کہتے ہیں ، ہمیں جمہوریت نہیں ،بجلی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے 4 سال عوام کو لوٹا، ملکی حالات درست کرنے کیلئے چوروں کو بھگاناہوگاجبکہ وہ چوروں کے ساتھ کھڑے نہیں رہ سکتے،شہباز شریف کاکہناتھاکہ عوامی مفادات پروہ حکومت چھوڑ کر عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کو ترجیح دیں گے، پنجاب میں پانی کا مسئلہ حل کررہے ہیں ،شہبازشریف نے کہاکہ4 ارب روپے کا تجارتی خسارہ ہے ۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب نے مینار پاکستان کیمپ آفس میں اجلاس کی صدارت بھی کی۔

مزید خبریں :