پاکستان
02 جون ، 2012

کراچی،فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد3ہو گئی

کراچی،فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد3ہو گئی

کراچی… کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کی لہر جاری ہے اور نا معلوم افراد نے گولیاں مار کر تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمیہو گئے۔ پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے یثرب گوٹھ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، لیاری کے علاقے کلری میں احمد شاہ بخاری روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹرآفتاب چنٹر کے مطابق مقتول کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،جس کے بعد 4 گولیاں مار کر اسے قتل کیا گیا،قصبہ کالونی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا،ادھر پہاڑ گنج کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون اور بن قاسم موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ نیو کراچی صباء سنیما کے قریب نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جسے اغواء کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ رینجرز نے قائد اعظم کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی میں ٹارگٹڈ اپریشن کے دوران چار افراد کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔

مزید خبریں :