پاکستان
02 جون ، 2012

18سال سے کمر عمر ملزمان کا ٹرائل انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ہوگا

18سال سے کمر عمر ملزمان کا ٹرائل انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ہوگا

اسلام آباد… صدرمملکت نے 18 سال سے کم عمر کے ملزموں کا ٹرائل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں بھی کئے جانے کا آرڈیننس جاری کردیا ہے ، اس آرڈیننس کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کا ٹرائل کرنے والی خصوصی عدالت کو پیش کردیا گیا ہے ۔ راول پنڈی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بینظیر بھٹو کے قتل کیس کا ٹرائل جاری ہے ، اس کی آج ابتدائی سماعت کے دوران ، مقدمہ کے فریق استغاثہ ، ایف آئی اے کے وکیل چودھری ذوالفقار نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی درخواست کی، وکیل نے جوینائل ٹرائل سے متعلق 30مئی 2012ء کو جاری ایک صدارتی آرڈیننس بھی عدالت میں پیش کیا ، اس کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے ملزم کا انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت ٹرائل کرسکتی ہے ، بینظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار ملزموں میں شامل اعتزاز شاہ کے کم عمر ہونے کی وجہ سے اس کے خصوصی عدالت میں ٹرائل پر اعتراضات بھی اٹھائے جاتے رہے تھے، ایف آئی اے وکیل نے بتایا کہ عدالت نے اس کیس کی ہفتہ میں دو روز سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اب یہ ٹرائل کورٹ ، اعتزاز شاہ کا ٹرائل کرنے میں بھی مکمل بااختیار ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :