02 فروری ، 2016
وارسا......معذوری اکثر انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے لیکن ہاتھ سے محروم اس نوجوان نے یہ ثابت کردیا کہ معذوری کوئی مجبوری نہیں ہوتی اگر ہمت، حوصلہ اور جنون ہو تو زندگی کا ہر خواب پورا کیا جاسکتا ہے۔
پولینڈ سے تعلق رکھنے والا یہ 23سالہ نوجوان ہاتھوں سے معذور ہے لیکن تصاویر بنانے میں ایسی خداداد صلاحیتوں کا مالک ہے کہ ماہر فنکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دے۔مارئیس کزیرسکی کی بنائی جانے والی تصاویر حیرت انگیز طور پر حقیقت سے قریب تر لگتی ہیں جس پر اس آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ میں نے معذوری کو اپنے خوابوں کے آڑے نہیں آنے دیا،میں 7سال کے عرصے میں700سے زائد ڈرائنگ بنا چکا ہوں ۔