پاکستان
02 جون ، 2012

لاہور سے لندن جانے والی پرواز 7گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار

لاہور سے لندن جانے والی پرواز 7گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار

لاہور… پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز پی کے757سات گھنٹے سے زیادہ کی تاخیر کا شکارہے،جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواری اور ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔ پی آئی اے انکوائری نے جیو نیوز کو بتایاکہ پی آئی اے کی پرواز پی کے757کو صبح9بج کر10منٹ پر لندن کیلئے روانہ ہونا تھا،لیکن اب اس کا متوقع وقت سہ پہر ساڑھے4بجے ہے،پی آئی اے حکام نے پرواز میں تاخیر کی وجہ فنی بتائی ہے۔ دوسری جانب پروازکی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر سے مسافروں کو شدید دشواری اور ذہنی کوفت کا سامناہے ،،بعض مسافروں نے جیو نیوز کو فون کرکے بتایاکہ وہ دوسرے شہروں سے آکر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن انہیں نہ تو کوئی تسلی بخش بات بتائی جا رہی ہے اور نہ ہی کوئی سہولت حاصل ہے۔

مزید خبریں :