02 جون ، 2012
لاہور… پی آئی اے حکام نے کوئی وجہ بتائے بغیر لاہور سے اسلام آباد جانے والی2پروازیں منسوخ کردی ہیں جبکہ اسلام آباد جانے والی تیسری پرواز تاخیر کا شکار ہے۔ پی کے652 کو دوپہر ڈیڑھ بجے اور پی کے656 کو شام ساڑھے6بجے اسلام آبادروانہ ہونا تھا،پی آئی اے انکوائری سے ان پروازوں کی منسوخی کی وجہ پوچھی گئی توانہوں نے روکھا ساجواب دیاکہ انہیں کچھ معلوم نہیں،پی آئی اے کے کراچی آفس سے معلوم کرلیں۔ 2پروازوں کی منسوخی کے علاوہ اسلام آباد جانے والی تیسری پرواز تاخیر کا شکار ہے ،پی کے590جسے سہ پہر سوا4بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا،اب ساڑھے5بجے شام جائے گی۔