پاکستان
02 جون ، 2012

بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6150میگاواٹ ہوگیا

بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6150میگاواٹ ہوگیا

لاہور… ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک بارپھربڑھ کر 6150 میگا واٹ ہو گیا ہے۔ پیپکو ذرائع کا کہناہے کہ نجی پاور کمپنیاں شارٹ فال کم کرنے کے لئے تعاون نہیں کر رہیں۔ دوسری طرف شہروں میں 10 سے 13 گھنٹے جبکہ دیہات میں 18 سے 20 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 11300 میگاواٹ جبکہ طلب 17450 میگاواٹ ہے،،پیپکو ذرائع کاکہناہے کہ اکثر پاور ہاوٴسز کو تیل اور گیس پوری نہیں مل رہی جبکہ شارٹ فال کم کرنے کے لئے نجی پاور کمپنیاں تعاون نہیں کر رہیں،ادھرشارٹ فال کے باعث بڑے شہروں میں عوام کو10 سے 13 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا سامناہے جبکہ چھوٹے شہروں اوردیہات میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے،جہاں 18 سے 20 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پینے کے پانی بھی نہیں مل رہا۔

مزید خبریں :