پاکستان
02 جون ، 2012

سندھ ہائیکورٹ میں 7ایڈیشنل ججز کے تقرر کی سفارش

سندھ ہائیکورٹ میں 7ایڈیشنل ججز کے تقرر کی سفارش

اسلام آباد… جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے تین سیشن ججز اورچاروکلا کوبطور ایڈیشنل جج ، سندھ ہائی کورٹ مقرر کرنے کی سفارش کردی ہے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمدچودھری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے زیر غور ناموں میں سے سات کے تقرر کی سفارش منظور کرلی۔ ان میں 3 سیشن ججز اور 4 وکلاء شامل ہیں۔ سفارش کردہ شخصیات میں آفتاب احمد، حبیب الرحمن شیخ، صلاح الدین، ریاضت علی، عزیزالرحمن ، فاروق چنا اور فاروق شاہ شامل ہیں۔

مزید خبریں :