پاکستان
02 جون ، 2012

ایف سی کو سازش کے تحت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، آئی جی ایف سی

ایف سی کو سازش کے تحت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، آئی جی ایف سی

کوئٹہ… انسپکٹر جرنل فرنٹئیر کور بلوچستان میجر جرنل عبید اللہ خان خٹک نے کہا کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے اور صوبے کے حالات خراب کرنے کے لئے 30کیمپس افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 211فراری کیمپس کام کررہے ہیں ، کوئٹہ سمیت صوبے بھر سے حالات کے باعث ایک لاکھ سے زائد لوگ نکل مکانی کر چکے ہیں۔آئی جی ایف سی نے کہا کہ بلوچستان کو اس وقت بے پناہ بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے صوبے میں حالات کی بہتری کے لئے سیاسی انتظامی ،جوڈیشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز پر مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ایف سی تمام عدالتوں اور سیاسی اداروں کا احترام کرتی ہے، ایف سی کا مقصد سرحدوں کی حفاظت صوبے میں امن و استحکام کے علاوہ اور کوئی مقصد نہیں ہے اوربلوچستان کے مسلے کا سیاسی طور پر حل تلاش کیا جائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں کو سازش کے تحت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس وقت ایف سی صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کی باہمی رضا اور تعاون کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

مزید خبریں :