02 جون ، 2012
پشاور… خیبر ایجنسی کی ایک کالعدم تنظیم کے مقامی رہنما حاجی محمد امین نے ڈاکٹر شکیل آفریدی پر ایک دوسری کالعدم تنظیم کو مضبوط بنانے کا الزام عائدکیا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی امین نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل ان کی تنظیم کے مخالف تھے اس لئے ان کی مخالف کالعدم تنظیم سے متعلق ڈاکٹر شکیل کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انہوں نے ا لزام عائد کیا کہ ڈاکٹر شکیل ڈوگرہ اسپتال میں شدت پسندوں کا علاج کرتے تھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر شکیل کی سزا کم ہے اور اس میں اضافہ کیا جائے۔