پاکستان
02 جون ، 2012

وفاقی بجٹ لفظوں کے گورکھ دھندے کے سوا کچھ نہیں، رانا ثناء اللہ

وفاقی بجٹ لفظوں کے گورکھ دھندے کے سوا کچھ نہیں، رانا ثناء اللہ

لاہور… پنجاب کے وزیرقانون راناثنااللہ کاکہناہے کہ وفاقی بجٹ لفظوں کے گورکھ دھندے کے سوا کچھ نہیں،پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں یقینی شکست سے بوکھلاہٹ کاشکار ہے۔لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کوعوام کے استحصال کی اجازت ہرگزنہیں دی جاسکتی ،اور وہ وفاقی حکومت کی کرپشن کیخلاف آوازبلند کرتے رہیں گے۔ راناثنااللہ کاکہناتھاکہ بیس بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینادوبھر کردیاہے،پنجاب حکومت اس امتیازی سلوک پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

مزید خبریں :