پاکستان
02 جون ، 2012

ٹائمز اسکوائر کیس، 4ملزمان ٹرائل کورٹ سے بری

ٹائمز اسکوائر کیس، 4ملزمان ٹرائل کورٹ سے بری

راولپنڈی… نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر دھماکہ کی سازش سے متعلق مقدمہ میں راول پنڈی میں گرفتار 4 ملزموں کو ٹرائل کورٹ نے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں مئی 2010ء کو دھماکہ کرنے کی سازش میں گرفتار پاکستانی نژاد فیصل شہزاد سے تعلق کے الزام میں چار افراد کو پاکستان میں پکڑا گیا تھا ، چاروں ملزم محمد شعیب، شاہد، حنبل اختر اور فیصل شبیر عباسی کو راول پنڈی کی اڈیالہ جیل میں رکھا گیا جہاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انکا ٹرائل کیا، ملزموں کے وکیل نے میڈیا کو بتایاکہ عدالت نے آج سماعت مکمل کرنے کے بعد چاروں ملزموں کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں :