02 جون ، 2012
پشاور… خیبرایجنسی کی وادی تیرا میں جیٹ طیاروں کی بمباری اورامن لشکر کیساتھ جھڑپ میں 23شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ جھڑپ میں ایک رضاکار بھی جاں بحق ہوا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فورسز نے وادی تیرا میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس سے 20 شدت پسند ہلاک اور ان کے تین ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ کوکی خیل امن لشکر کے رضاکاروں نے بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اس دوران جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک اور ایک رضا کار جاں بحق ہوا ۔ دوسری طرف لکی مروت کے علاقے غزنی خیل میں پولیس افر اور جادو خیل میں سابق ایم این اے غلام محی الدین کیمکان پرباہردھماکا خیز مواد پھٹنے سے مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔