انٹرٹینمنٹ
05 فروری ، 2016

’اسنیپ ڈیل ‘نے عامر خان کا کنٹریکٹ رینیو کرنے سے انکار

’اسنیپ ڈیل ‘نے عامر خان کا کنٹریکٹ رینیو کرنے سے انکار

ممبئی .....بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر عامر خان کا اظہار رائے کرنا کئی بھارتی انتہا پسندوں کو سخت ناگوار گزرا ہے یہی وجہ ہے کہ ان لوگوں نے عامر خان کا بھارت میں جینا دو بھر کردیا ہے۔

انکریڈیبل انڈیا اور روڈ سیفٹی مہم کے بعداب آن لائن خریدو فروخت کی کمپنی’اسنیپ ڈیل‘نے بھی بطور برانڈ سفیر عامر خان کا کنٹریکٹ رینیو کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عامر خان سے کیا گیا یہ کنڑیکٹ ایک سال کا تھا جو اس مہینہ ختم ہوناتھا لیکن اس کمپنی نے اس کنٹریکٹ کی تجدید کرنے سے صاف انکار کردیا ہے ۔

تاہم اب تک اس کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہ آسکی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں انتہا پسندی اور عدم برداشت پر لب کشائی کرنے پر ہی کمپنی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :