05 فروری ، 2016
ممبئی ......تنازعات کے حوالے سے آئے روز میڈیا کا حصہ بننے والے سلو میاں نے اپنے باڈی گارڈ کو تھپڑ رسید کردیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان خان نے اپنے باڈی گارڈ کو تھپڑ اس وقت مارا جب ایک سالگرہ کی تقریب کے اختتام پر سلو میاں پریٹی زنٹا اور سوزین کو گاڑی میں سی آف کرنے جارہے تھے۔
اس دوران ایک صحافی نے ان کے قریب آنے کی کوشش کی جسے پیچھے کی جانب دھکیلنے پر سلو میاں کو غصہ آگیا اور باڈی گارڈ کی شامت آگئی۔
واضح رہے اس سے پہلے بھی یہ واقعہ پیش آ چکا ہے جس پر میڈیا نے سلمان خان کا بائیکاٹ کردیا تھا۔