10 فروری ، 2016
کراچی.......ویمنز کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ بھی پندرہ مارچ سے بھارت ہی میں شروع ہوگا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کےلیے بھی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے،خواتین کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ثنا میر گرین شرٹس کی قیادت کریں گی ۔
اس مشن میں ثناء میر کے ساتھ ٹیم میں جویریہ ودود،بی بی ناہیدہ، سدرہ امین،،بسمہ معروف،منیبہ علی،ندا راشد،ارم جاوید،اسماویہ اقبال،آمنہ امین ،ثانیہ اقبال ،سعدیہ اقبال ،عالیہ ریاض ،سدرہ نواز اور سیدہ نین عابدی شامل ہیں ۔ویمنز کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ 15 مارچ سے بھارت میں شروع ہو گا،جس کا فائنل 3اپریل کو ہو گا۔