12 فروری ، 2016
شارجہ......پاکستان سپرلیگ کے بارہویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو27 رنز سے شکست دے دی۔لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا تھا جس کے بعد کراچی کنگز نے اسے 179رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 151رنز ہی اسکور کر سکی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کیمرون ڈیلپورٹ نے نمایاں 55رنز بنائے، کرس گیل نے 37، عمر اکمل نے 19، محمد رضوان نے 12 رنز بنائے۔ ظفر گوہر صرف ایک رن بنا سکے جبکہ کپتان ڈیوائن براوو، حماد اعظم اور نوید یاسین صفر پر آؤٹ ہوئے۔کیون کوپر اور زوہیب خان 10، 10رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
لاہور قلندرز کے روی بوپارا نے 6جبکہ سہیل خان اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ روی بوپارا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔